لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں اس سال ایک مرتبہ عیدالاضحی دو مختلف دنوں میں منائی جائے گی۔ سعودی عرب کی طرف سے ہفتہ9جولائی کو عید کے اعلان کے بعد برطانیہ میں سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں ہفتہ9جولائی کو عید کی نماز اداکی جائے گی جبکہ جماعت اہلسنت کے بڑے گروپس نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی اتوار10جولائی کومنائی جائے گی۔ اتوار کو عیدوں کا اعلان کرنے والوں میں مرکزی جماعت اہل سنت یوکے، راچڈیل کونسل آف مساجد اور رویت ہلال کمیٹی یوکے شامل ہیں۔مرکزی جماعت اہلسنت یوکے کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سمیت مراکش اور سائوتھ افریقہ میں بھی چونکہ چاند نظر نہیں آیا اس لئے عید10جولائی کو منائی جائے گی۔ دو مختلف دنوں میں عید منائے جانے کے سبب کمیونٹی نے مایوسی کا اظہارکیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس عید الفطر ملک بھر میں ایک ہی دن منائی گئی تھی۔ کمیونٹی کے افراد کاکہنا تھاکہ دو مختلف دنوں میں عید منانے کے سبب عید کا مزا کرکراہو جاتا ہے کیونکہ ملنے جلنے والےافراد مختلف دنوں میں عید منا رہے ہوتے ہیں، برطانیہ بھر میں عید کی قربانیوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لوگ گوشت کی دکانوں پر قربانی آرڈر بک کر رہے ہیں اور عید کے دوسرے دن انہیں کٹا کٹایا گوشت تیار مل جائے گا۔ جبکہ لوگوں کی اکثریت مختلف غریب ممالک میں قربانیوں کیلئے چیرٹی اداروں کورقوم بھجوا دیتی ہے۔
مسلم ہینڈ انسانی خدمت میں پھر بازی لے گیا
کوٹلی عدالت نے نوجوان کو سزائے موت سنادی
کوٹلی میں افسوسناک واقعہ
برطانیہ بچی سے زیادتی
پاکستانی نوجوان برطانیہ میں قتل
میرپور پولیس کی کاروائی چھ خواتین سمیت دس ملزمان گرفتار
بھمبر کی بیٹی راولپنڈی ہسپتال میںزندگی کی بازی ہار گئی
اسلام گڑھ ظلم کی انتہا ہو گئی
کوٹلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا
ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف سخت ترین کاروائی کا حکم