327

برمنگھم میں خاتون کو سڑک پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر برمنگھم میں ایک خاتون کو سڑک پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ دی سن کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 40کی دہائی میں بتائی جا رہی ہے جو برمنگھم میں اولٹن بلیووارڈ ایسٹ اور ڈولفن لین کے جنکشن کے قریب جا رہی تھی کہ اس پر 36سالہ ملزم نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا تاہم خاتون کی طرف سے واقعہ رپورٹ کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں چنانچہ اس کے خلاف خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ منشیات سے متعلق دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں