62

لندن میں بیدردی سے قتل کی گئی پاکستان طالبہ کا قاتل گرفتار قاتل کونِ؟

لندن میں بیدردی سے قتل کی گئی پاکستان طالبہ کا قاتل گرفتار قاتل کونِ؟

مقتولہ کے والد کی لاش پاکستان لانے کے لیے اعلیٰ حکام سے دہائی۔

لندن(نیوز ڈیسک) ایسٹ لندن کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم جڑانوالہ کے نواحی گاؤں کی رہائشی حنا لندن میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، پاکستان میں اس کا پڑوسی ارسلان نامی نوجوان حنا سے شادی کا خواہشمند تھا، سٹوڈنٹ ویزہ حاصل کرکے لندن چلا گیا اور حنا کو شادی پر مجبور کرنے لگا مگر اس نے صاف انکار کردیا جس پر ملزم نے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور موقع پا کر اسے تیز دھار آلہ سے قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے مختلف اعضاء علیحدہ کر کے لاش کو صندوق میں بند کر دیا اور گھر سے تقریبا 16 کلومیٹر دور ایک کھائی میں پھینک دیا ۔14جولائی کو حنا کی گمشدگی کی اطلاع پر لندن پولیس حرکت میں آگئی اور اس نے 18 جولائی کو صندوق میں بند لاش برآمد کر لی۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ارسلان کو گرفتار کیا تو اس نے سب کچھ اگل دیا۔ حنا کے والد بشیر خان نے حکومتی اداروں سے اپیل کی ہےکہ ان کی بیٹی کی لاش پاکستان لانےمیں ان کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں