352

لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے

لندن: ( نیوز) لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، پینتیس سالہ لاء گریجویٹ زارا علینہ کو مشرقی لندن میں زیادتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر سفاک شخص نے قتل کر دیا تھا۔

لندن میں پاکستانی نژاد خاتون کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہرے میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، زارا کو رات گئے گھر واپسی کے دوران سڑک کنارے ایک شخص نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سے زیادتی کی کوشش بھی کی گئی۔ ملزم کو پولیس نے گرفتا کر لیا۔

مشرقی لندن کے علاقے الفرڈ میں پیش آنے والے واقعے پر مقامی لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں، تعزیتی ریلی میں مقامی ممبر پارلیمنٹ سیم ٹیری ، لیڈر آف دی کونسل جیز ایتھول کے علاوہ کونسلرز اور کمیونٹی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تعزیتی ریلی جائے وقوعہ سے شروع ہو کر مقتولہ کے گھر تک نکالی گئی جس میں شریک خواتین نے بڑی تعداد میں پھول ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریلی میں موجود افراد نے انسانیت سوز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں