Mirpur News

میرپور(سٹاف رپورٹر) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو رگڑا۔نائب تحصیلدار نے ایکشن لیتے ہوئے چار دوکانیں سیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار میرپور ھمام شفیق کیانی نے ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن کے باوجود دوکانیں کھولنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کوہاٹی چپل اور مردان چپل سمیت چار دوکانوں کو سیل کردیا۔ نائب تحصیلدار میرپور ھمام شفیق کیانی نے اس موقع پر عدالت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا۔ جمعہ اور ہفتہ مکمل ڈاؤن ہے ۔جو دوکانیں آج ہفتہ کے روز کھلی تھی انہیں سیل کردیا گیا ہے اور آئندہ بھی جو دوکاندار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Scroll To Top