Mirpur News

میرپور(سٹاف رپورٹر)مظلوم کی سنی گئی۔سوتیلے باپ کا بچی پر ظلم ۔ عدالت نیوز کی رپورٹ پر ادارہ برائے خواتین کی لا آفیسر عاصمہ علی شان ایڈووکیٹ کا ایکشن ۔مظلوم بچی اور اسکی والدہ کی داد رسی کیلئے انکے گھر پہنچ گئ۔ تمام قانونی معاونت کرنے کی یقین دہانی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تھوتھال کی حدود ہال روڈ پر واقع ایک مکان میں اہل محلہ کی نشاندھی پر سوتیلے باپ کی جانب سے بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم بچی پر مظالم ڈھائے جانے کی اطلاع پر پولیس تھانہ تھوتھال موقع پر پہنچ گئی جبکہ عدالت نیوز پر معصوم بچی کی رپورٹ چلتے ہی بینظیر بھٹو شہید ادارہ برائے خواتین کی لاء  آفیسر عاصمہ علی شان ایڈووکیٹ داد رسی اور قانونی معاونت کے لیے مظلوم بچی کے گھر پہنچ گئی اور بچی سمیت اسکی والدہ کو انصاف کے لیے اپنے آفس پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد بچی اور اسکی والدہ کے ساتھ  قانونی کارروائی کے لیے تھانہ تھوتھال پہنچی ۔ عاصمہ علی شان ایڈووکیٹ نے عدالت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائینگے ۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ایسے واقعات عزاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہیں ۔ اللہ پاک ظالموں کو ہدایت دے ۔
Scroll To Top