Mirpur News

میرپور(عدالت نیوز)پولیس تھانہ سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری۔ ملزم اورنگزیب کے قبضہ سے 1080گرام چرس گردہ برآمد ۔ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشہور زمانہ منشیات فروش اورنگزیب عرف رنگا  ولد ولد محمد انور قوم بھٹی ساکن سیکٹر  ایف ون میرپور کو معتبر ذراعے کی اطلاع پر سیکٹر ایف ٹو نزد اسٹیڈیم کے مقام پر ریڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں ملزم  کے قبضہ سے 1080گرام چرس گردہ سمیت گرفتار کرتے ہوے ملزم کے خلاف 9c/cnsa کے تحت مقدمہ درج کر لیا مزید تفتیش جاری ہے۔
Scroll To Top