Mirpur Lock Down

رمضان کی آمد سے بازاروں میں رش، کرونا وائرش مزید پھیلنے کا خدشہ
حکومت فوری طور پر تین ہفتوں کا لاک ڈاﺅن لگائے: خلیفہ بشیر، خلیفہ ماجد
میرپور( عدالت نیوز)رمضان المبارک میں بازاروں میں رش کے اضافہ سے کروناوائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور عوام ایس او پیز پر عمل بھی نہیں کر رہے لہذاحکومت فوری طور پر تین ہفتوں کا لاک ڈا¶ن لگائے تاکہ کرونا کے بڑھتے وار سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار خلیفہ بشیر اور خلیفہ ماجد نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈا¶ن کے حق میں نہیں ہیں لیکن اس کے علاوہ اور کوئی چارہ بھی تو نظر نہیں آتا ۔ حکومت سخت سے سخت اقدام اٹھائے ۔ ایس او پیز کا بھی خیال رکھا جائے انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے بچوں کو زیادہ باہر جانے سے روکا جائے کیونکہ بچوں پر ایٹک ہونے کا خطرہ زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارے مزید بند رکھنا چاہئے اس طرح بڑھتی ہوئی صورتحال سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس نے پونچھ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔خلیفہ بشیر ، خلیفہ ماجد نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لاک ڈاون اچھا نہیں ہے لیکن اس کے بغیر کوئی راستہ بھی نظر نہیں آ رہا ہے ۔ ہم تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں انہوں نے کہا کہ یہ تیسری لہر جو شدید ہے اس میں بچوں کیلئے بھی خطرہ ہے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیاں کی خاطر عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر مکمل طور پر عملدرآمد کریںتاکہ ہم اس موذی بیماری سے محفوظ رہے سکیں اور دوبارہ سے زندگی کی رونقیں بحال ہو سکیں ۔

Scroll To Top