36

سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

مکہ مکرمہ (نیوز) سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے، فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے 3 عازمین کی تدفین مکہ مکرمہ، 2 کی تدفین مدینہ منورہ میں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے پاکستانی عازمین کا تعلق لاہور، سوات، کراچی، پشین اور وزیرستان سے ہے۔ انتقال پر جانے والے 3 پاکستانی عازمین کی تدفین مکہ مکرمہ میں ہوئی، جبکہ 2 عازمین کی تدفین مدینہ منورہ میں کی گئی۔ انتقال کر جانے والے عازمین میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے منگل کو جدہ ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور پاکستان حج مشن کی جانب سے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مشن کی طرف سے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کو پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن اور سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرپورٹ پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ہدایت کی گئی کہ حج مشن کی طرف سے ہوائی اڈے پر تعینات عملے اور معاونین کو ہدایت کی کہ عازمین حج کی جدہ ایئرپورٹ پر آمد کے بعد ان کی بروقت مکہ روانگی کو یقینی بنایا جائے، عازمین حج کو بلا تاخیر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ پاکستان سے اب تک ہزاروں عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں