سیاسی رواداری کو تقویت دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں،سردار عتیق
مجاہد منزل سردار محمد عبدالیقو م نے ریاست جموں کشمیر کی آزادی اور ریاستی تشخص کیلئے جدوجہد کی
سیاسی رواداری اور برداشت کے ماحول کو اپنے اسلاف کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے فروغ دینگے
مظفرآباد(صباح نیوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی بیس کیمپ میں سیاسی رواداری کے ماحول کو مذید تقویت دینے کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیںاور نئے نامزد وزیر اعظم سے ہمیں یہ توقع ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سردار تنویر الیاس سے ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں باہمی سیاسی رواداری اور برداشت کے ماحول کو اپنے اسلاف کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے فروغ دینے تحریک آزاد ی کشمیر کو تقویت دینے اور نظام کی بہتری کیلئے اقدامات پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا،اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ میں قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیااور کہا کہ ہم مل کہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کا اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں گے،سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ مجاہد منزل سردار محمد عبدالیقو م خان کی ریاست جموں کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد اور تاریخی سیاسی کردار اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جن کی کوششوں سے آزاد کشمیر کا یہ خطہ آزاد ہوا ہے،مجاہد اول نے اپنے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے اور ہم ان کے ادھورے مشن کو بھی پورا کریں گے،آزاد کشمیرمیں تعمیر و ترقی کی طرف خصوصی توجہ دیں گے۔
مسلم ہینڈ انسانی خدمت میں پھر بازی لے گیا
کوٹلی عدالت نے نوجوان کو سزائے موت سنادی
کوٹلی میں افسوسناک واقعہ
برطانیہ بچی سے زیادتی
پاکستانی نوجوان برطانیہ میں قتل
میرپور پولیس کی کاروائی چھ خواتین سمیت دس ملزمان گرفتار
بھمبر کی بیٹی راولپنڈی ہسپتال میںزندگی کی بازی ہار گئی
اسلام گڑھ ظلم کی انتہا ہو گئی
کوٹلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا
ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف سخت ترین کاروائی کا حکم