70

تحصیل سماہنی سرسبز جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

سماہنی (تحصیل رپورٹر) تحصیل سماہنی سرسبز جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری وادی کا حسن تباہ جنڈالہ درہال ،چدرون سے سرسبز جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے بلین ٹری منصوبہ کو نقصانات پہنچنے لگا محکمہ کے اعلی احکام خاموش تماشائی محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر ،فارسٹ گارڈ کی ملی بھگت سے سرے عام چیڑ کے درختوں کو بے دردی سے کاٹا جارہا وادی کا حسن تباہ کرنے میں محکمہ جنگلات کے اپنے ہی محافظ شامل  تفصیلات کے مطابق وادی سماہنی میں جنڈالہ چدرون ،درہال کے مقام پر قیمتی زیور کو فروخت کرنے میں محکمہ جنگلات کے چند ملازمین ملوث ایک طرف حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر سیاحت کو فروغ دے رہی ہے اور کروڑوں اربوں روپے لگا وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے دوسری طرف سماہنی کے جنگل میں مافیا کی ملی بھگت سے سیز فائر علاقوں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی محکمہ کی ملی بھگت اور زیر نگرانی چند ٹکوں کی خاطر  درختوں کی سیل جاری ہے حکومت پاکستان کا گرین اینڈ کلین پاکستان کا خواب صرف خواب ہی بن رہا ہے محکمہ جنگلات کے ملازمین اور آفیسران کی ملی بھگت سے سیز فائر علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود درختوں کی کٹائی بے دریغ جاری مافیا نے جنگل کی حفاظت کرنے کے بجائے درختوں کو چند روپوں کی خاطر پورے پورے درختوں کو فروخت کرنا شروع کر دیا کئی سالوں سے ایک ہی سٹیشن پرتعنیات ،ڈی ایف او ،رینج آفیسر،بلاک آفیسر سمیت سب  مافیا سے اپنا حصہ وصول کرنے میں مصروف شہریوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد کشمیر، وفاقی وزیر امور کشمیر، چیف سیکرٹری سیکرٹری جنگلات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگل وادی کا زیور ہے نوٹس لے کر وادی سماہنی کے خوبصورت جنگل جو کہ کسی زیور سے کم نہیں کو مافیا سے بچایا جائے اور اس میں ملوث تمام ملازمین کو فل فور معطل کر کے انکوائری کروائی جائے تا کہ وادی کے حسن کو تباہ ہونے سے بچایا جا سکے  اس سے پہلے بھی میڈیا نے کئی بار محکمہ جنگلات میں چھپی کالی بیڑوں کو بے نقاب کیا لیکن اوپر تک حصہ جانے کے باعث کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سماہنی ( تحصیل رپورٹر )  رہنماء و پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی ادریس چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سابق گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر اطلاعات  قمر زمان کائرہ کو مشیر وزیر اعظم پاکستان برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور  منتخب کرکے بہترین انتخاب کیا ہے ۔ اس پر  آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پرجوش انداز میں خیر مقدم کرتے ہیں،
سابق امیدوار اسمبلی ادریس چوہدری نے قمرالزماں کاہرہ کو مشیر وزیراعظم پاکستان براے کشمیر و گلگت بلتستان افیرز نامزد ھونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ
بلاشبہ قمرالزماں کاہرہ کشمیر افیرز پہ ایک جاندار گرفت کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی اساس کے امین ہیں ہر مشکل حالات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں قمرزمان کائرہ کی خدمات لازوال ہیں  ۔ انکے مشیر بننے پر پوری کشمیری عوام خیر مقدم کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات رکھتی ہے ۔ کشمیر کےلئے قمر زمان کائرہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے معورضی و جغرافیائی تناظر میں خاصی وسعت رکھتے ہیں ان کے مشیر بننے سے کشمیری عوام میں آزاد کشمیر  میں دھاندلی کی پیداوار  پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں  اور خراب کارکردگی کی وجہ سے  پائی جانے والے بے چینی اور احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا ۔اور خطہ حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔قمر زمان کائرہ زیرک اور صاحب بصیرت سیاسی شخصیت ہیں ان کا دلیرانہ موقف اور مضبوط بیانیہ نظریاتی طور پر کارکنان پیپلزپارٹی کےلئے مشعل راہ ثابت ہوگا ۔
بہت جلد آزاد کشمیر بھر میں دورے کریں گے ۔ ان کا آزاد کشمیر میں ہر مقام میں فقید المثال اور والہانہ شایان شان استقبال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں