1,414

آذاد کشمیر کے پہلے غیر روایتی اور حقیقی عوامی وزیر اعظم کا تاریخ ساز فیصلہ

مظفرآباد (ظفرمغل سے )آذاد کشمیر کے پہلے غیر روایتی اور حقیقی عوامی وزیر اعظم کا تاریخ ساز فیصلہ، وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے بحثیت وزیر اعظم ماہانہ تنخواہ و دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ۔نوٹفکیشن جاری، ماضی میں بھی سردارتنویر الیاس خان نے بحثیت سینئر موسٹ وزیر سر کاری خزانے سے تنخواہ،فیول اور دیگر مرعات نا لینے کا فیصلہ کر کے ایک مثال قائم کی تھی،اب جب کہ وہ آذاد کشمیر کے وزیر اعظم ہیں تو انہوں نے اپنے ماضی کی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بحثیت وزیر اعظم تخواہ اور دیگر مراعات نا لینے کا فیصلہ کیا ہے،سردار تنویر الیاس خان 2018 میں پنجاب کے نگران سیٹ اپ میں صوبائی وزیر رہے اور بعد ازاں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی اور بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئر مین بھی رہے اس دوران بھی انہوں نے پنجاب حکومت سے تنخواہ اور مر عات نہیں لیں،بحثیت وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے تنخواہ اور مرعات نا لینے کے فیصلے سے ایک مثال قائم ہو ئی ہے،سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر کی 75سالہ تاریخ کے پہلے وزیر اور وزیرا عظم ہیں جنہوں نے کسی قسم کی تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں