مظفرآباد(پی آئی ڈی)21جولائی 2022
محکمہ تعلیم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر اور مسلم ہینڈز میرپور کے مابین گرلز ہائی سکولز میں واش رومز کی تعمیر اور صاف ستھرے ماحول کے لئے ہائجینک کنڈیشنز کے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ آزادکشمیر حکومت کے سیکرٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن رزاق احمد ندیم نے معاہدے پردستخط کیۓ ۔ اس حوالہ سے تقریب مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں سابق سیکرٹری حکومت آزادکشمیر راجہ محمد رزاق خان، مسلم ہینڈز میرپور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مسلم ہینڈز میرپورکے ایگزیکٹیو منیجر سلمان احمد نے اس معاہدے کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ سلمان احمد نے کہاکہ مسلم ہینڈ زمیرپور آزادکشمیر صحت، تعلیم ، صاف پانی، سوشل ویلیفیئر اور قدرتی ماحول کے بچاو کے لیے حکومت آزادکشمیر کے اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کررہا ہےتاکہ پائیدار ترقی کے حصول کے لیے حکومت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں معاونت اور مدد کی جاسکے۔ سیکرٹری تعلیم رزاق احمد خان نے مسلم ہینڈ ز کی خدمات کو سراہا اور بالخصوص طالبات کے سکولوں میں سہولیات کی فراہمی پر مسلم ہینڈز کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالا ت کی وجہ سے سول سوسائٹی کی شراکت کے بغیر مثالی سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکتیں ، حکومت کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور ان میں بہتری کے لیے اقدامات کے جارہے ہیں۔ سیکرٹری تعلیم نے سابق سیکرٹری راجہ محمد رزاق خان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلم ہینڈ ز میرپور اور محکمہ تعلیم کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہوئے اس معاہدے میں اپنا اہم کردار ادا کیااور اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کیں۔ اس معاہدے کے تحت آزادکشمیر کے 60 سرکاری تعلیمی اداروں میں واش رومز کی سہولیات فراہم کی جائیں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں صاف ستھرا اور صحت افزاء ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔جس سے ان اداروں میں زیر تعلیم طالبات کی صحت و صفائی سے ان کے ماحول پر بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔
میرپور کے نوجوان پر فائرنگ
How Does Health Insurance Work
پاکستانی نژاد شہری فرانس میں انتقال کر گئے
میرپور لین دین کا تنازعہ
آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں آپس میں لڑ پڑے
برطانیہ سنگدل بیٹے نے ماںکو قتل کر دیا
خلاف قانون وقواعدملی بھگت سے من پسندکمپنیوں کوٹھیکے دیئے جانے کاانکشاف
پرانی دشمنی کا شاخسانہ نوجوان قتل
میرپور حادثہ نوجوان جاںبحق
آزادکشمیر کا نوجوان شادی سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا