میرپور پولیس کی کارروائی ،ڈکیتی کا اشتہاری ملزم عمران عرف مانی گرفتار
سینئر سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور کامران علی کیہدایت پر CIAسٹاف میرپور کی کاروائی، سال 2012 کے مقدمہ علت 248/12 بجرائم APC-455/337A، EHA-17(3) تھانہ پولیس سٹی میرپور کیٹیگری A کا اشتہاری ملزم عمران عرف مانی ولد نادرخان قوم جاٹ ساکن سیمو پورہ ضلع منڈی بہاوالدین کو علاقہ پنجاب سے گرفتارکرتے ہوئے بند حوالات کردیا گیا۔ملزم مذکور نے سال 2012میں ضلع میرپور کے رہائشی راجہ عبدالغفور ولد راجہ الف خان قوم راجپوت ساکن سیب راجگان کھاڑک کے گھر سے ہمراہ 04کس دیگر ملزمان کے ڈکیتی کی واردات کی۔ دوران ڈکیتی ملزمان نے مستغیث مقدمہ پر تشدد کرنے کے علاوہ 06 عدد طلائی چوڑیاں، 01 بالی سیٹ اور 01 عدد طلائی زنجیر لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے کمی وسائل کے باوجود سرتوڑ محنت و کوشش کے بعد وقوعہ میں شامل نامعلوم ملزمان کو ٹریس کیا۔جن میں سے 03 کس کی گرفتاری قبل ازیں عمل میں لائی جا کر چالان پیش عدالت کیا گیا۔ ملزم عمران عرف مانی عرصہ دراز سے چھپا ہوا تھا۔ جس کو بڑی تگ و دو کے بعد ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
مسلم ہینڈ انسانی خدمت میں پھر بازی لے گیا
کوٹلی عدالت نے نوجوان کو سزائے موت سنادی
کوٹلی میں افسوسناک واقعہ
برطانیہ بچی سے زیادتی
پاکستانی نوجوان برطانیہ میں قتل
میرپور پولیس کی کاروائی چھ خواتین سمیت دس ملزمان گرفتار
بھمبر کی بیٹی راولپنڈی ہسپتال میںزندگی کی بازی ہار گئی
اسلام گڑھ ظلم کی انتہا ہو گئی
کوٹلی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا
ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف سخت ترین کاروائی کا حکم