49

میرپور پولیس کی کاروائی چھ خواتین سمیت دس ملزمان گرفتار

میرپور پولیس کی کاروائی چھ خواتین سمیت دس ملزمان گرفتار
تھانہ نیو سٹی میرپور کی گداگروں،پھیری والوں کے خلاف موثر کارروائی,10 ملزمان گرفتار
کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے کیری ڈبہ بھی ضبط کر لیا گیاعوام کا خیر مقدم
06 کس خواتین جو کہ سرائے عالمگیر کی سکونتی ہیں کو دھر لیا، تین مقدمات درج کر لیے
ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کے خصوصی احکامات و ہدایات پہ۔ انچارج تھانہ نیو سٹی ایاز ممتاز معہ نفری کی غیر ریاستی گداگروں اور پھیری والوں کے خلاف کارروائی۔ 06 کس خواتین جو کہ سرائے عالمگیر کی سکونتی ہیں اور نیو سٹی کی حدود میں کیری ڈبہ پہ کپڑے پھیری کرتے ہوئے فروخت کرتے ہوئے پائے جانے کے جرم میں گرفتار کر کے سب کو حوالات بند کر دیا گیا جبکہ کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرتے ہوئے کیری ڈبہ بھی ضبط کر لیا گیا۔مذکوریان کہ خلاف زیر دفعہ 188APC مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔۔جبکہ گداگروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید 03 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید باریک بینی سے حدود تھانہ نیو سٹی غیر ریاستی و مشکوک افراد کے خلاف آپریشن جاری۔ عوام الناس کسی بھی مشکوک شخص کی موجودگی کی اطلاع تھانہ دیں تا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں