146

برساتی نالے کی بےرحم موجوں نے چار سالہ بچہ نگل لیا

میرپور(سٹاف رپورٹر)بن خرماں برساتی نالے کی بےرحم موجوں نے چار سالہ بچہ نگل لیا۔معصوم عقیل کی ڈیڈ باڈی کےلئے تلاش جاری۔ورثاء پر غشی کے دورے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دن تقریبا ڈیڑھ بجے بن خرماں محلہ غوثیہ کے رہائشی ارشد کا چار سالہ معصوم بیٹا عقیل اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ گھر سے دوکان کی طرف جا رہاتھا کہ اچانک تیز بارش کے باعث گلی میں پانی کا بہاو تیز ہوگیا اور سکینڈوں میں برساتی پانی کی بے رحم موجوں نے چار سالہ عقیل کو اپنی لپیٹ لے لیا اور گہرے نالے کی نظر ہو گیا۔اہل محلہ اور عوام کی بڑی تعداد نے چار سالہ معصوم کی فوری طور پر تلاش شروع کردی اور نالوں میں بہنے والے پانی کے راستوں پر سینکڑوں افراد نے معصوم کی ڈیڈ باڈی تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن آخری اطلاعات تک ریسکیو 1122کے رضاکاران اور عوام کی بڑی تعداد بچے کی لاش کو تلاش کی کوششوں میں مصروف رہی۔دوسری جانب عوام علاقہ نے انتظامیہ کی جانب سے نالے کے حوالہ سے متعدد بار آگاہ کرنے کے باوجود عملی اقدامات نہ اٹھانے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں