509

میرپور ڈویژن کے عوام کو بڑی سہولیت مہیا کرنے کیلئے تیاریاں شروع

میرپور ڈویژن کے عوام کو بڑی سہولیت مہیا کرنے کیلئے تیاریاں شروع
بڑئی عید کے بعد وزیراعظم بڑی خوشخبری دینگے کام تیزی سے جاری
میرپور (ظفرمغل سے) آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں محکمہ مال کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ابتدائی تیاریاں شروع ،ریاست باشندہ ،سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل بھی عید کے بعد درخواست گزار کو ایک ہی چھت کے نیچے ڈیجیٹل ڈیسک سے فوری مہیا ہوگا ،میرپور میں کمشنر آفس کے سامنے دور جدید کی سہولیات سے لیس ریونیو خدمت سنٹر کے قیام کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ،عوام کو ڈومیسائل ،سٹیٹ سبجیکٹ اور بالخصوص محکمہ مال کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ ،ردوبدل اور متاثرین منگلا ڈیم و کشمیری تارکین وطن کو اپنی قیمتی زمینوں و جائیدادوں کی منتقلی میں مشکلات سے نجات ملنے کے احکامات روشن ہونے لگے محکمہ مال کے ریکارڈ کی سکینگ کاکام تیزی سے جاری ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرتنویر الیاس کی ہدایات کی روشنی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میرپور میں قائم کمشنر آفس کے بالمقابل پولیس خدمت مرکزکے ساتھ ہی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے اور باشندہ ریاست سرٹیفکٹ و ڈومیسائل کی جلد سے جلد کمپیوٹرائزڈ اجرائیگی کےلئے ریونیو خڈمت سنٹر میرپور کے قیام اور رینوویشن کےلئے کام تیزی سے جاری ہے اور عید الاضحی کے بعد جدید ڈیجیٹل ریونیو مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیاجائےگاکمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب خان نے اپنے آفس چیمبر میں ”عدالت نیوز“کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں عوامی سہولت کے پیش نظرریونیو خدمت سنٹر میرپور کا قیام آخری مراحل میں ہے اور جبکہ محکمہ مال کے ریکارڈ کی سکینگ کا کام تیزی سے جاری ہے ،ریونیو سنٹر میرپو رکےلئے جدید کمپیوٹراور دیگر متعلقہ سامان خرید لیا گیا ہے جسکی انسٹالیشن عید کے فوری بعدسنٹر میں کردی جائیگی اور اس سنٹر کے قیام سے عوام کو اپنے ڈومیسائل اسٹیٹ سبجیکٹ اور کمپیوٹرائزڈ نظام سے محکمہ مال سے متعلقہ زمینوں کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ کی بجائے اصل کاغذات کی نقول ،منتقلی میں بڑی سہولت میسر آئےگی اور متاثرین منگلا ڈیم و کشمیر ی تارکین وطن کا بھی اس حوالہ سے تحفظات اور شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہوسکے گا ،انہوں نے بتایا کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس ماڈل ریونیو خدمت سنٹر میرپور کی تزین و آرائش و کمپیوٹرائزیشن کا عمل جلد مکمل کیا جارہاہے اور عید الاضحی کے بعد عوام کو یہ بڑی سہولت میسر آجائیگی اور موجودہ حکومت کا یہ ایک بڑا کارنامہ ثابت ہوگا جس سے عوامی شکایات و تحفظات کا ازالہ ہونے سے محکمہ مال پر بھی عوام کا اعتماد یقینا بڑھے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں