43

پرانی دشمنی کا شاخسانہ نوجوان قتل

میرپور (عدالت نیوز)پرانی دشمنی کا شاخسانہ کوٹ جیمل میں نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ملزمان موقع سے فرار پولیس تھانہ برنالہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ برنالہ کی حدود کوٹ جیمل میں پرانی دشمنی کی وجہ سے ایک نوجوان ارسلان الحسن عرف پولا ولد اللّه دتہ قوم راجپوت ساكن کوٹ جیمل کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔مقتول کو 3 گولیاں ماری گئیں۔ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔پولیس نے نعمان اور رضوان سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان میں سے تاحال کسی کی گرفتاری نہ ہو سکی قتل کی اس واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔ایس ایچ او تھانہ برنالہ عمران قاسم کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں