59

پولیس ملازمین سمیت عوام سے مشتبہ افراد پرنظر رکھنے کی ہدایت

کوٹلی( کرائم رپورٹر )ایس پی کوٹلی مرزا شوکت حیات کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی راجہ توقیر احمد نے اتوار کے دن بازار کا اچانک دورہ کیا ، تجارتی مراکز سمیت پر ہجوم مقامات پر عوام کے مال و جان کی حفاظت کےلیے تعینات کی گئی نفری کو چیک کیا، شدید گرمی اور روزے کی حالت میں اپنے فرائض سرانجام دینے پر اطمنان کا اظہار، والدین کے ساتھ خریداری کے لیے آنے والی بچی جو والدین سے رش کے باعث بچھڑ گئی تھی کے ورثاء کو تلاش کر کے ان کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹلی راجہ توقیر احمد کا اتوار کے روز اچانک بازاروں کا دورہ کیا بازار میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کی سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی۔
یاد رہیں کہ ایس پی کوٹلی مرزا شوکت حیات نے ضلع کوٹلی کے جملہ ایس ایچ او صاحبان کو رمضان کے مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کھڑی نظر رکھنے اور روزانہ کے بنیادوں پر بازاروں کے چیکنگ کی ہدایات جاری کی تھی دوران چیکنگ کارروائی متعدد بھکاریوں اور پھیری کرنے والا افراد کو گرفتار کرلیا اسی دوران مین بازار لنڈےکے قریب ایک کم عمر بچی رش کے باعث والدین سے بچھڑ گئی جس کے ورثاء کو تلاش کر کے بچی ان کے حوالے کر دی جبکہ ایس ایچ او سٹی کوٹلی راجہ توقیر احمد نے پولیس ملازمین سمیت عوام سے مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی عوام کے نام ایک پیغام میں ایس ایچ او تھانہ کوٹلی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید الفطر کے قریب پردیسی لوگ اپنے آبائی علاقوں میں جانے سے قبل اپنے گھر کو اچھی طرح لاک کر کے جائیں اور اپنا قیمتی سامان زیورات اور نقدی کی حفاظت کے لیے معقول انتظام کر کے جایئں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں