3,557

کوٹلی پولیس نے چار نوجوان گرفتار کر لیے

کوٹلی(ن ص ی ر)سٹی تھانہ کوٹلی کی کاروائی چوری کے چار موٹرسائیکلوں سمیت کھڑی گاڑی سے چوری ہونے والے 39000روپے برآمد، چار ملزمان گرفتار مقدمات درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوٹلی راجہ توقیر نے ہمراہ نفری احکام بالا کی ہدایت پر کوٹلی کے مختلف مقامات سے چوری ہونے چار موٹرسائیکل برآمد کر کے تین ملزمان انیس رشید،سعد رشید ساکنان درہ شیر خان حال دھرنگ اور ریحان ساکن گلہار کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چوری کے چار موٹرسائیکل جن میں ایک موٹرسائیکل کا مقدمہ علت نمبر 208/22بجرائم APC 381/Aرئیس ولد عبدالحمید ساکن گوئی کی مدعیت میں نامعلوم چور کے خلاف گزشتہ روز درج ہوا کو بھی برآمد کر لیا جبکہ دوسری کاروائی کے دوران مقامی خاتون نے تھانہ پولیس کوٹلی کو درخواست دی تھی کہ اس کی گاڑی سے کوئی نامعلوم چور مبلغ 39000روپے چوری کر کے لے گیا جس پر پولیس نے مقدمہ علت نمبر 211/22 بجرائم 14/EHAدرج کر ملزم فرہاد کو ٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چوری ہونے والی رقم مبلغ 39000 برآمد کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش سنسنی خیزی انکشافات متوقع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں