59

کوٹلی عدالت نے نوجوان کو سزائے موت سنادی

کوٹلی(کرائم رپورٹر )بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت نے سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،چھ سال قبل ملزم نے گھریلو ناچاقی پر تیس بور پسٹل سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا تفصیلات کے مطابق ممبران عدالت ایڈیشنل ضلعی فوجداری ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر احمد اور ایڈیشنل ضلع قاضی ضیاء الرحیم پرمشتمل بینچ نے مشہور مقدمہ قتل سرکار بذریعہ زیشان الیاس ولد محمد الیاس قوم جاٹ ساکن ڈھیر ی سدھناں بنام محمد عدنان ولد محمد ایوب قوم جاٹ ساکن ابدال بھروٹ گالہ مقدمہ علت نمبر 05/17بجرائم APC/302 کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عدنان ولد محمد ایوب قوم جاٹ ساکن ابدال بھروٹ گالہ کو زیر دفعہ (b)302APC سزائے موت سناتے ہوئے حکم دیا کے مجرم کو پھانسی پر اس وقت تک لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہیں ہو جاتی اور مجرم کو زیر دفعہ 544 ض ف کے تحت پانچ لاکھ روپے مقتولہ کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا عدم ادائیگی مالی معاوضہ کی صورت میں لینڈ رینیو ایکٹ کے تحت ریکوری عمل میں لائی جائے گی مجرم اپنی سزا ڈسٹرکٹ جیل کوٹلی میں برداشت کرے گا اور مجرم کے ضامن کو بار ضمانت سے آزاد کر دیا گیا پسٹل 30بور بحق سرکار ضبط کر لیا گیا مسل بغرض توثیق سزا معزز شریعت اپیلٹ بینچ عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ارسال کرنے کا حکم سنا دیا گیا ملزم کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مرزا عبدالعزیز رتالوی نے جبکہ مستغیث مقدمہ کی رفیع اللہ سلطانی/چوہدری محمد عجائب ایڈووکیٹس نے کی اور سرکار کی جانب سے محمد شہزاد پبلک پراسیکیوٹر نے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں