56

کوٹلی میں افسوسناک واقعہ

کوٹلی میں رات گئے غلط انجکشن کی وجہ سے 34 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی ،زبیدہ ہسپتال میں بلکل درست حالت میں خاتون کو لایا گیا کوئی مسلہ نہیں تھا، ورثاء..

کوٹلی (بیورو رپورٹ) تفصیلات کے مطابق رات کو 1بجے خاتون زبیدہ ہسپتال کوٹلی میں غلط انجکشن کے باعثِ جان کی بازی ہار گئی ہے، جہاں پر ورثاء نے احتجاج کیا اور ہسپتال کے خلاف کاروائی کے لیے تھانے میں درخواست بھی دی دی گئی ہے، پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو آبائی گاؤں منتقل کر دیا گیا، ورثاء کا الزام تھا کے ان کے پاس کوئی بھی عملہ نہیں تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر غلط انجکشن لگایا اور وہ ری ایکشن کر گیا جس سے خاتون جان کی بازی ہار گئی ہے، بچہ اور ماں دونوں دنیا سے چل بسے، لواحقین غم سے نڈھال اس خاتون کے 4 بچے ہیں جو اب یتیم ہو گے ہیں. ورثاء کا کہنا تھا یہ ہسپتال نہیں پیسوں کی خاطر قصائی خانے انہوں نے کھول رکھے ہیں. قانونی کاروائی اگر صحیح نہ کی گئی تو اس کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے وزیراعظم سردار تنویر الیاس انصاف فراہم کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں