تتہ پانی: نواحی گاوں تاہی میں بارش کے باعث مکان گرنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے، یہ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو کوٹلی منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی جسدخاکی ہائی سکول تاہی میں رکھے گئے ہیں، بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا، جاں بحق ہونے والوں میں نورین بیگم زوجہ محمد وحید عمر 35 سال،سیدی بیگم زوجہ محمد صادق عمر 60 سال، سحر عمر 13 سال، تابیہ عمر 11 سال ، انیسہ عمر 10 سال دختران محمد وحید، وقار بیگم زوجہ زوہیب عمر 35 سال ، عماد ولد زوہیب عمر 8 سال ، اسناد ولد زوہیب عمر 12 سال، زویا دختر زوہیب عمر 4 سال ،مدثر ولد ارشادعمر 5 سال شامل ہیں، انتظامیہ، پولیس اور امدادی اداروں کے ذمہ داران موقع پر موجود رہے، مکان محکمہ سیاحت کے ڈرائیور محمد سعید کی ملکیت بتایا گیا ہے جس میں دو خاندان آباد تھے، جاں بحق ہونے والوں میں جھنگ سے آیا ایک مہمان بچہ بھی شامل ہے۔مرحومین کو آج یکم اگست کو سپرد خاک کیا جائے گا۔
میرپور کے نوجوان پر فائرنگ
How Does Health Insurance Work
پاکستانی نژاد شہری فرانس میں انتقال کر گئے
میرپور لین دین کا تنازعہ
آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں آپس میں لڑ پڑے
برطانیہ سنگدل بیٹے نے ماںکو قتل کر دیا
خلاف قانون وقواعدملی بھگت سے من پسندکمپنیوں کوٹھیکے دیئے جانے کاانکشاف
پرانی دشمنی کا شاخسانہ نوجوان قتل
میرپور حادثہ نوجوان جاںبحق
آزادکشمیر کا نوجوان شادی سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا