44

بھمبر کی بیٹی راولپنڈی ہسپتال میں‌زندگی کی بازی ہار گئی

تحریر عاطف اکرم
آج بھمبر کی ایک اور بیٹی ڈاکٹر آمینہ افتخار ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کر گئیں بہت افسوس ناک واقعہ ہے اللہ پاک جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین اس پر جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وہ ایک ڈاکٹر کی ذوجہ بھی تھیں اس سے پہلے بھی اس قسم کی قتل غارت ہسپتالوں میں ہوتی رہتی ہے جس کی کوئی قانونی کاروائی بھی نہیں ہوا کرتی یہ بھی کچھ ایسا ہی جرم تھا جس کو ڈاکٹر حسنین حفیظ نے پکڑ لیا لیکن کچھ بھی نہیں ہو گا اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اگر ڈاکٹروں سے کوئی سوال جواب کریں تو ان کی بے شمار نام نہاد تنظیمیں سامنے آ جاتیں ہیں اسی طرح کا واقع قاسمی ہسپتال بھمبر میں بھی کچھ عرصہ پہلے پیش آیا تھا جس میں ایم ایس سی کیمسٹری کی گولڈ میڈلسٹ راحت فاطمہ زوجہ محمد عابد بھی جان کی بازی ہار گئی تھی ہماری بہت لائق اور ہونہار بیٹیاں دوران زچگی قتل کر دی جاتیں ہیں اور قاتلوں کے خلاف کوئی بھی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی حکومت کو اس جرم کے بارے میں بھی قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ ان خاموش قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں