قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے سٹیٹ ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے اسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشن سید شائد اکبر کے مطابق آزادجموں و کشمیر میں مون سون کی حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ان کے مطابق حالیہ بارشوں سے 95مکانات تباہ ہوئے ہیں جن میں 68مکانات مکمل جبکہ 27 کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔ایس ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث 5 دکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
75