43

راولاکوٹ آزادکشمیر کے نوجوان کی راولپنڈی سے لاش برآمد

راولاکوٹ (نیوز ڈیسک )راولاکوٹ آزادکشمیر کے نوجوان کی راولپنڈی سے لاش برآمد ۔نوجوان کی موت خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی ۔اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ۔اولپنڈی کے علاقہ کاک پل بس سٹاپ کے قریب سے پچیس سالہ نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی ہے ، مبینہ طور پر اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق منیب شوکت ولد شوکت حسین کا تعلق بنجونسہ ڈاک خانہ حسین کوٹ راولاکوٹ سے ہے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لے لیا ، بعد ازاں ورثائ سے رابطہ کیا گیا ، راولپنڈی پہنچنے پر نعش ورثائ کے حوالہ کردی جائے گی۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے یا کوئی واردات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں