1,837

میرپور خونی حادثہ نوجوان جاں‌بحق

میرپور خونی حادثہ نوجوان جاں‌بحق میرپور(جنرل رپورٹر)تیز رفتار کار ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا نوجوان ہسپتال لے جاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا،ورثاء نے ہسپتال پہنچ کر کار ڈرائیور کو معاف کر دیا،ڈیڈ باڈی لے کر آبائی گاؤں روانہ ۔تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر کے علاقہ جنڈی چونتڑا کا رہائشی نوجوان احتشام جاتلاں میں کام کے سلسلے میں جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار جسکو ڈرائیور حاجی عمر چلا رہا تھا نے موٹرسائیکل سوار کوٹکر مار دی جسکی وجہ سے موٹر سائیکل سوار نوجوان احتشام صادق شدیدزخمی ہو گیا جسے سرکاری ہسپتال میرپور لایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان جان کی بازی ہار گیا حادثے کی اطلاع پر انچارج پولیس جاتلاں چوکی ارشد محمود ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گے اور جاں بحق نوجوان کے ورثاء کو اطلاع کر دی جبکہ کار ڈرائیورحاجی عمر کو گرفترا کرلیا بعد ازاں جاں بحق نوجوان کے ورثاء نے حادثے کو اتفاقی قرار دیتے ہوئے کا ڈرائیور حاجی عمر کو معاف کر دیا اور ورثاء احتشام کی نعش لیکر چنڈی جونتڑہ روانہ ہو گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں