49

آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں آپس میں لڑ پڑے

آزادکشمیر میں تحریک انصاف کے کارکنوں آپس میں لڑ پڑے
کارکنان کی لڑائی کی افسوسناک وجہ بھی سامنے آ گئی

چناری ریسٹ ہاو¿س میں پی ٹی آئی کارکن ٹکٹوں کی تقسیم پرلڑ پڑے
وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اورذیشان حیدرنے مداخلت کرتے ہوئے کارکنوں کو الجھنے سے روک دیا
مشترکہ طور پر اتفاق سے اپنی اپنی یونین کونسل سے ایک ایک یا دو دو امیدواروں کو منتخب کر لیں،دیوان علی
ایک دوسرے سے توں تکرار وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدرنے مداخلت کرتے ہوئے کارکنوں کو آپس میں الجھنے سے روک دیا
چناری(صباح نیوز)ریسٹ ہاو¿س چناری میں وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حلقہ سات جہلم ویلی کے پی ٹی آئی کارکن ٹکٹوں کی تقسیم پرلڑ پڑے ایک دوسرے سے توں تکرار وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدرنے مداخلت کرتے ہوئے کارکنوں کو آپس میں الجھنے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حلقہ سات کے ٹکٹ جاری کرنے کے لیے گذشتہ روز ریسٹ ہاو¿س چناری میں پی ٹی آئی کا ایک اجلاس منعقد ہوا دن کو شروع ہونے والا اجلاس رات گئے تک جاری رہاجس میں کارکنان کے درمیان اکثر ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اتفاق رائے نہ ہوا دوران اجلاس پی ٹی آئی کارکنان ایک دوسرے کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے آپس میں الجھ گئے شدید توں تکرار اور گالم گلوچ کے بعد وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی،سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر اور دیگر نے مداخلت کرتے ہوئے کارکنوں کو آپس میں لڑنے سے روک دیا جس کے باعث بڑا تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا اس موقعہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم آزادکشمیر دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ آج کے دن کی میٹنگ کے لیے حلقہ سات کی تمام یونین کونسلز سے ان امیدواروں کو آنا چاہیے تھا جو الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ہمارا خیال تھا کے جو جو امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں مشترکہ طور پر اتفاق سے اپنی اپنی یونین کونسل سے ایک ایک یا دو دو امیدواروں کو منتخب کر لیں گے تاکہ پارلیمانی بورڈ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو مگر ایسا نہیں ہوا اب پارلیمانی بورڈ میرٹ کی بنا پر امیدواروں سے لیے گئے انٹرویو کے مطابق فیصلہ کرے گا اور جن جن کو ٹکٹ جاری ہوا بذریعہ میڈیا ان کو اگاہ کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں