55

آزادکشمیر کا نوجوان سعودیہ میں جاں‌بحق

بھر ی جوانی میں سعودی عرب میں حرکت قلب بند ہونے سے دنیا فانی سےکوچ کر گئے۔
پر عہدِ جوانی کی موت یقیناّ بہت دلخراش ہوتی ہے عزیزم اعراز رزقِ حلال کی تلاش میں عرب کی تپتی صحراوں میں محنت مزدوری کرتا تھا وہ اپنے سینے میں بہت سارے خواب سجائے اس امید کے ساتھ اپنی فیملی کو وہ ساری خوشیاں اور راختیں دوں گا جو عموماّ ہمارے ہاں روائتی زندگی میں دی جاتی ہے لیکن اُس بیچارے کو کیا پتہ تھا سانسوں کا سلسلہ کہاں ختم ہو جائے گا
آج سے چار دن قبل حرکتِ قلب بند ہونے باعث عارضی دنیا کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا
آج جب جسد خاکی بند تابوت میں گھر پہنچا پوری فیملی غم میں نڈھال تھی بوڑھی ماں جو کل تک دعائیں کر رہی تھی میرا لختِ جگر کب ہوش میں آئے گا میرے ساتھ بات کرے گا لیکن بیچاری ماں کو کیا پتہ میں اپنے جگر کے ٹکڑے کو بند تابوت میں دیکھوں گی
بہنوں کی آہ و فریاد بھائیوں کی آنسوں کی لڑی نے ہر ایک آنکھ کو نِم کر دیا
آللہ پاک کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسمندگان کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثمہ آمین ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں