[X]

چھوٹے بیٹے کا بیان کام آ گیا،ڈڈیال پولیس نے بیوی کے قاتل راشد کو گرفتار کر لیا

Dadyaal

ڈڈیال(بیورو رپورٹ) ڈڈیال پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے چار بچوں کی ماں کو سرمیں فائر مار کر قتل کرنے والا سفاک قاتل ارشد گرفتار کر لیا،ملزم کیخلاف مزید کارروائی جاری،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات محمد ارشد نے شادی پر جانے کی ضد میں طیش میں آکر اپنی بیوی کے سر میں فائر مار کر اسے قتل کردیاتھا اور وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا کو چوبیس گھنٹوں کے اندر ڈڈیال پولیس نے گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا ،یاد رہے کہ قاتل کے تین سالہ بیٹے نے تھانہ پولیس ڈڈیال کو بتایاتھا کہ میری امی کو ابو نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزم کا پیچھا کیا تو ملزم دریاکے راستہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن پولیس نے پیچھا جاری رکھا اور ملزم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیایاد رہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کی بنیاد شادی میں شرکت تھی جس پر مقتولہ کے خاوند ارشد نے غصہ میں آکر تیس بور پستول سے سرمیں فائر مار کر مقتولہ کو قتل کردیا تھا
Scroll To Top