[X]

یکم جولائی سے جیل ملازمین کی تنخواہ میں دوگنا ، ملازمین کی اپ گریڈیشن اور مزید آسامیاں دی جائیں گی:چیف سیکرٹری

jail mlazmeen

میرپور(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری آزادکشمیر راجہ سلطان سکندر کی زیر صدارت محکمہ جیل خانہ جات پولیس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و آئی جی جیل خانہ جات چودھری گفتار اور سیکرٹری مالیات آزادکشمیر ملک صادق نے شرکت کی میٹنگ میں محکمہ جیل خانہ جات کو درپیش مسائل اور انکے حل بارے میں سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری مالیات نے چیف سیکرٹری کو گزارشات پیش کی اس موقع پر چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے کہا کہ یکم جولائی 2016سے ملازمین کی تنخواہ میں دوگنا ، ملازمین کی اپ گریڈیشن اور مزید آسامیوں میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 2009سے پنجاب کے مساوی آزادکشمیر جیل خانہ جات ملازمین کے حقوق دینا لازم ہے ۔ جسکے لیے تحریک کر دی گئی ہے ہر ممکن کوشش کر کے یکم جولائی 2016سے آزادکشمیر جیل پولیس کو تمام مراعات دی جائینگی ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر جیل پولیس ناگفتہ حالت میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے ۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر و دیگر سیکرٹریز صاحبان کے ان اقدامات کو عوامی و سماجی حلقہ جات نے سراہاتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر جیل پولیس کو پنجاب کے مساوی حقوق دینا چیف سیکرٹری آزادکشمیر راجہ سلطان سکندر کا اچھا اقدام ہے ۔ اس سے جہاں ملازمین کے مسائل حل ہو نگے وہاں دیگر ملازمین زیادہ احسن طریقہ سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینگے ۔
Scroll To Top