University of Law in London

University of Law in London

 

ڈپٹی کمشنرمیرپورکی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرمنیراحمدقریشی نے کوروناوائرس کی نئی لہراومی کراؤن کے پھیلاؤکے خدشات کے پیش نظر سب ڈویژن میرپورکی حدود میں جمعۃ المبارک کوجملہ شہروں میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کروانے کے سلسلہ میں تاجروں سے کہاہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی پابندی کریں۔ جمعۃ المبار ک کے دن صرف وہی کاروباری مراکز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی پہلے داخلہ سے لاک ڈاؤن میں اشیاء ضروریہ فروخت کرنے میں رعایت دے دی گئی تھی جبکہ دیگرہرقسم کے کاروبارپرحسب سابق جمعہ کے دن پابندی قائم رہے گی۔ اس ایسے تمام دوکاندار جواس پابندی کے ذمرے میں آتے ہیں وہ جمعہ کواپنی دوکانیں نہ کھولیں۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
میر پور(پی آئی ڈی) 13جنوری 2022
ڈپٹی کمشنر میرپور کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار سید کلیم عباس کا ویٹرنری ڈاکٹر،مجسٹریٹ بلدیہ اور پولیس تھانہ سٹی کے ہمراہ علامہ اقبال روڈ سبزی منڈی اور نانگی میں سبزی،فروٹ،گوشت مچھلی کے علاوہ ہوٹلوں کی پڑتال کی بدوں ریٹ لسٹ،زائد نرخوں پر بیچنے کے علاوہ ناقص صفائی ستھرائی اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 8000 روپے نقد جرمانے کیے اور دوکانداروں کوہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی دوکاندار ریٹ لسٹ کے مغائراشیاء خوردونوش فروخت نہیں کرے گا۔ شکایات یاخلاف ورزی پرجرمانے اور سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔
میر پور(پی آئی ڈی) 13جنوری 2022
فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن(FAO) کے اعلیٰ سطحی وفد کا فروٹ نرسری منگلا کا دورہ۔ وفد میں سیڈ سیکٹر کنسلٹنٹ ڈاکٹر شکیل، نیشنل کنسلٹنٹ نیوٹریشن و کلسٹر فارمنگ ڈاکٹر مبارک، این آر ایم ایڈوائزر ڈاکٹر فیض الباری اور ایف ایم پی سپیشلسٹ ڈاکٹر افضل شامل تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر منگلا نرسری راجہ ارسلان طارق نے نرسری میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ بعدازاں وفد کو نرسری کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا جن میں پھلدار پودہ جات مالٹا، لیموں، امرود، انار، انجیر، لوکاٹ اور آم کی کاشت کی گئی ہے۔ وفد نے نرسری میں پھلدار پودہ جات کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز بھی دی۔ FAO وفد کے دورہ کا مقصد آزاد کشمیر میں زرعی مسائل کی نشاندہی کرنا ہے اور تجاویز مرتب کر کے حکومت آزاد کشمیر کو رپورٹ پیش کرنا ہے۔
میر پور(پی آئی ڈی) 13جنوری 2022
عالمی ادارہ خوراک وزراعت،اسلام آباد کے مشن کا دورہ ضلع میرپور۔محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے انفراسٹرکچر اور سروسز کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے نمائندہ مشن کے جنوبی آزادکشمیر کے دوروزہ وزٹ کے دوران ڈاکٹر محمد افضل،تمغہ امتیاز،ایف ایم ڈی مینجمنٹ سپیشلسٹ نے محکمہ لائیوسٹاک کو دستیاب وسائل،محکمہ کی کارکردگی اور درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع میرپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے دفتر ایڈیشنل ڈائریکٹر انیمل ہیلتھ/وٹرنری سروسز میں محکمہ کے ضلعی وفیلڈوٹرنری آفیسران کے ہمراہ میٹنگ منعقد کی اور محکمہ کی مختلف سرگرمیوں اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات اور درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ لی۔میٹنگ میں ڈاکٹرخالد قیوم بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹرانیمل ہیلتھ/وٹرنری سروسز،ڈاکٹر مجاہدیونس ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر، ڈاکٹر توقیر احمد قریشی اسسٹنٹ ڈیزیز انویسٹیگیشن آفیسراور سلیمان احمد خلجی معاون ناظم مصنوعی نسل کشی نے اپنے اپنے شعبہ سے متعلق بریف کیا۔فیلڈ وٹرنری آفیسران نے فیلڈ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔بعد ازاں انہوں نے ضلعی تشخیصی لیبارٹری، گورنمنٹ پولٹری فارم چکساگر،سیمن پروڈکشن یونٹ چکساگر،شفاخانہ حیوانات  میرپوراور شفاخانہ حیوانات اسلام گڑھ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ضلع میرپور کے مختلف علاقوں بلاہ،اسلام گڑھ اور چکسواری میں ڈیری لون پراجیکٹ کے تحت قائم ڈیری فارمزاور فیڈلاٹ فیٹننگ پروگرام کے تحت قائم فیٹننگ فارمز کا بھی معائنہ کیااور محکمہ کی فیلڈ کارگزاری کا موقع پر مشاہدہ کیا۔دورہ سے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کا خطہ وسائل سے مالامال ہے اور بالخصوص جنوبی آزادکشمیر میں لائیوسٹاک کا بیحد پوٹینشل موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے اس سیکٹر کوترقی دئیے جانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جاسکے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزادکشمیر میں لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے حکومت آزادکشمیر کو جامع تجاویز پیش کریں گے۔
میر پور(پی آئی ڈی) 13جنوری 2022
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2022 کی پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15 جنوری سے شروع ہو رہے ہیں۔جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہو ں گے۔پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں میٹرک،ایف اے، آئی کام، سرٹیفکیٹ کورسز، بی ایس، ایم ایس سی(فیس ٹو فیس)،ایم فل اور پی ایچ ڈی شامل ہیں۔دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں مقیم پاکستانی اور بین الاقوامی طلباء بھی میٹرک ایف اے اور آئی کام پروگرامز میں داخلہ لے کر اپنی تعلیمی استعداد میں اضافہ کر سکتے ہیں۔بیرون ممالک میں یونیورسٹی داخلے آنلائن سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔انکے لیے داخلے سے لے کر امتحانات تک تمام سرگرمیاں آنلائن ہوں گی۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15 جنوری سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ کیلئے آنلائن اپلائی کرنا ضروری ہے۔

Scroll To Top