Dadyal News

ڈڈیال بیورو رپورٹ
جامعہ ابراہیمیہ سیاکھ کا طالبعلم صہیب ساکن پلندری منگلا ڈیم میں ڈُوب گیا۔
تفصیلات کے مُطابق ڈڈیال کے نواحی علاقے سیاکھ میں واقع جامعہ ابراہیمیہ کا طالبعلم منگلا ڈیم میں ڈوب گیا۔ جامعہ ابراہیمیہ کے طالبعلم مدرسے سے رات کو غائب ہونے والے بچے کو ڈیم کی طرف تلاش کر رہے تھے۔ ایک جگہ چھوٹے سے نالے میں پانی کو کم سمجھ کر کراس کرنے کی کوشش میں طالبعلم نالے میں ڈوب گیا جو کہ تیرنا نہیں جانتا تھا اس کا ساتھی بھی تیرنا نہیں جانتا تھا جو اُس کو بچا نہ سکا اسُ کے شور مچانے پہ کافی لمبے فاصلے پہ کُچھ لوگ موجود تھے جن کے وہاں پہ پہچنے تک طالبعلم ڈوُب گیا اور وہاں اُن مقامی افراد نے لاش کو تلاش کر کے جامعہ ابراہیمئہ سیاکھ میں پہنچایا طالبعلم کے ڈوبنے کی خبر سیاکھ میں آگ کی طرح پھیل گئی ہر آنکھ بچے کے اس طرح ڈوب کر جان کی بازی ہارنے سے اشک بار نظر آئی۔

Scroll To Top