Bar News

میرپور( ظفر مغل سے)آزادجموں وکشمیرکی سب سے بڑی بار ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن میرپورکے آئندہ ماہ ہونیوالے انتخابات کیلئے جوڑتوڑشروع ۔سابق وائس چیئرمین بارکونسل ریاض نویدبٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت یونائیٹڈ پینل کوچھوڑکرپروفیشنل لائرزپینل میں شمولیت اختیارکرلی۔پروفیشنل لائرزکی صدارتی امیدوارہ سدرہ لطیف سمیت پورے پینل کی حمایت کااعلان۔تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیرکی سب سے بڑی بار کے سالانہ انتخابات ماہ فروری کے پہلے عشرے میںمنعقدہونگے اس سلسلے میں بارایسوسی ایشنزکے وکلاءیونائیٹڈگروپ اورپروفیشنل لائرز گروپ کے دوواضح حصوں میں تقسیم ہوکراپنی اپنی انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے مصروف عمل ہوگئے ہیں جس کے دوران آزادجموں وکشمیربارکونسل کے سابق وائس چیئرمین ریاض نویدبٹ اوران کے بیٹے کامران ریاض بٹ ایڈووکیٹ نے اپنے دیگرساتھیوں سمیت بڑابریک تھروکرتے ہوئے یونائیٹڈ گروپ کوچھوڑکرپروفیشنل لائرزگروپ میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے پروفیشنل لائرزپینل کی صدارتی امیدوارہ سردارسدرہ لطیف اورسیکرٹری جنرل کے امیدوارشہزادمغل ایڈووکیٹ سمیت دیگرپورے پینل کی حمایت کااعلان کردیاہے اس بات کااعلان انہوں نے گزشتہ شب پروفیشنل لائرزگروپ کے سربراہ چودھری صدیق سابق صدربارکی موجودگی میں کیااس موقع پرریاض نویدبٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ پروفیشنل لائرزگروپ کی کامیابی کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے اورانشاءاللہ آئندہ ماہ پروفیشنل لائرزپینل ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ۔صدارتی امیدوارہ سردارسدرہ لطیف اورامیدواربرائے سیکرٹری جنرل شہزادمغل ایڈووکیٹ سمیت پروفیشنل گروپ کے سربراہ چودھری محمدصدیق ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے ریاض نویدبٹ اوران کے ساتھیوں کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان کاشکریہ اداکیااورکہاکہ انہوں نے پہل کرکے ایک بڑابریک تھروکیاہے اوراس کے اثرات بارکے آئندہ انتخابات پریقیناًمثبت اثرات چھوڑیں گے۔

Scroll To Top