News Police

میرپور (عدالت نیوز)تھانہ تھوتھال کی حدود میں گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کرنے والے پانچ افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا باقی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نقص امن میں دفعہ 107 اور 151 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ تھوتھال کی حدود میں پرانی چونگی کےقریب ایک درجن کے قریب ملزمان نے گھر میں گھس کر دو حواتین پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی کوشش کی اس دوران پولیس تھانہ تھوتھال کو اطلاع کی گئی اس پر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا خاتون کی درخواست پر میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا باقی ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتارملزمان میں محمد عمران، محمد فیصل،حسن علی اور وقار شامل ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نقصِ امن کے تحت مقدمہ درج کرلیا ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون جس مکان میں رہائش پذیر ہے اس کی ملکیت کا کیس عدالت میں چل رہا ہے اور خاتون کے سابقہ شوہر کے ساتھ خانگی تنازع بھی چل رہا ہے اور اس مکان کی ملکیت کا دعوی دار کرامت نامی شخص بھی ہے۔پولیس تھانہ تھوتھال میں اصل حقائق جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔

Scroll To Top