Kotli News

The University of UK Check for Master Degree free

 

 

Study in UK Scholarships Available

سہنسہ(عدالت نیوز) بروئیاں کے مقام پر دو سگے بھائیوں میں گریلو تنازعہ پر جھگڑا ، چچے نے بتھیجی کو گولی مار کر قتل کر دیا ،

تفصیلات کے مطابق سہنسہ کے نواحی علاقے بروئیاں میں دو سگے بھائیوں کے درمیان گھریلو تنازعہ پر شدید تصادم ، محمد نواز ولدمحمد اقبال قوم گھکڑ ساکن بروئیاں سہنسہ نے اپنے سگے بھائی کی معصوم بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا ، معصوم بچی کی نعش کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال سہنسہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، قتل کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس سہنسہ کے ایس ایچ او چوہدری نوید ہمراہ نفری موقع وردات پر پہنچے اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل محمد نواز کو گرفتار کر لیا ، معصوم بچی کے قتل پر علاقے کی فضا سوگوار ہر آنکھ نم ، قاتل کو عبرت ناک سزا دینے کا عوامی مطالبہ ، تاکے آہندہ ایسے واقعیات نہ ہوں ،

Scroll To Top