imran Khan News

پاکستان میں OICکانفرنس عمران خان نے پوری دنیا کے دل جیت لیے
میرپور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف برطانیہ ویسٹ مڈ لینڈ کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری عبدالمعید نے کہا ہے کہ نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے امت مسلمہ ایک مضبوط پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہے. وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی سربراہی منعقد کروا کر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔اواآئی سی کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر بھی غور و غوض کیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک کے اتفاق و اتحاد سے پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکا جائے گا۔پاکستان میں 60 سال بعد اسلامی ممالک کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔دہشت گردی کے واقعات میں بھارت ہمیشہ سے ملوث رہا ہے، جنوبی ایشیاءکا امن مسئلہ کشمیر سے وابستہ ہے اس لیے عالمی طاقتوں کو اپنی بند آنکھیں کھولنی چاہیے۔کشمیریوں نے لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے حق خود ارادیت کے لیے دے چکے ہیں۔دنیا اگر امن چاہتی ہے تو پھر مسئلہ کشمیر کا پر امن حل نکالنا ہو گا۔آذاد کشمیر میں موجودہ تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی جاری رکھے گی.خطہ کے عوام بہت جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کانفرنس اسلام آبا د میں کروا کر پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں اس کانفرنس سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جلد ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے عوام ان پر بھروسہ رکھیں انشاءاللہ پاکستا ن بہت جلد اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں بھارت تمام ممالک میں دہشت گردی کروا رہا ہے جس کے واضح ثبوت بھی ملے ہیں عالمی دنیا کو بھارت کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے اتفاق و اتحاد سے پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکا جائے گا۔پاکستان میں 60 سال بعد اسلامی ممالک کو اکٹھا کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

Scroll To Top