[X]

Kotli News

کوٹلی (کرائم رپورٹر)تھانہ پولیس سہنسہ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،چھ بوتل شراب برآمدمقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور طاہر محمود قریشی اورایس پی کوٹلی مرزا شوکت حیات کی ہدایت پر ایس ایچ او سہنسہ نوید احمد چوہدری نے ہمراہ ایس آئی محمد یونس، تنویر احمد اے ایس آئی ,محمد جمیل ، ڈی ایف سی حسنین خان،عمران خالد معہ نفری نے سہنسہ چچلاڑ کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش قیصر آزاد ولد محمد آزاد ساکن کٹھاڑ کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو ملزم کے زیر قبضہ شاپر سے چھ بوتل اعلی کوالٹی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ علت نمبر 238/21 بجرائم3/4 26ضمن 2امتناع منشیات ایکٹ میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع

Scroll To Top