Mirpur Bank News

میرپور(عدالت نیوز)یو بی ایل بینک صارفین کو لوٹنے کی پالیسی پر گامزن، بہترین بینکنگ کا دعویدار بینک یو بی ایل انتہائی ناقص غیر معیاری بینکنگ کرنے لگا۔ بینک ملازمین کے نامناسب رویے کے باعث صارفین پریشان بینک پر سے عوام کا اعتماد اٹھنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یو بی ایل مین برانچ سی ون میرپور میں ایک صارف 15 لاکھ روپے جمع کرانے آیا14 بند پیکٹ اور ایک کھلا پیکٹ تھا صارف کے مطابق رقم کئی بار گن کر دی رقم پوری تھی لیکن کیشئر کے گننے کے بعد رقم کم ہو گئی بحث مباحثے کے بعد بھی مسئلہ حل نہ ہوا کیشئر اور صارف اپنے اپنے موقف پر بضدرہے صارف کی شکایت پر بینک کی انتظامیہ بھی صارف کو مطمئن نہ کر سکی بلکہ انتظامیہ کا بھی صارف کے ساتھ رویہ ہتک آمیز رہا جو سنجیدہ حلقوں کیلئے باعث تشویش اور سوالیہ نشان ہے عوامی وسماجی حلقوں نے گورنر اسٹیٹ بینک اور یو بی ایل کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور بینک ملازمین کی طرف سے صارفین کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے اور ملازمین کی اخلاقی تربیت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Scroll To Top