Mirpur Mangla News

میرپور (عدالت نیوز )پولیس تھانہ منگلا کی کارروائی زنا کاری میں مصروف تین مرد اور دو خواتین گرفتار۔میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔پولیس تھانہ منگلا کے ایس ایچ او وسیم نواز نے تمام تر دباؤ کے باوجود ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ منگلا کےASI سید شمعون کاظمی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ چترپڑی او پی ایف سکیم میں ایک گھر میں کچھ لوگ زناکاری میں مصروف ہیں جس پر سید شمون کاظمی نے ایس ڈی ایم سے وارنٹ خانہ تلاشی لیتے ہوئے کاروائی کی جس پر گھر کے اندر موجود تین مرد اور دو خواتین کو زناکاری کرتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا گرفتارملزمان میں محمد سلیم مغل ولد اللہ دتہ مغل ساکن سیکٹر بی فائیو کلیال۔راجہ کرامت حسین ولد محمد خان ساكن کشمیر کالونی چترپڑی اور شوکت علی ولد عبدالکریم ساكن گھڑہھا سانولہ راٹھیاں اور لاہور کی رہائشی دو لڑکیاں عروج اور کرن شامل ہیں۔تمام گرفتار ملزمان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد 13/14 ZHAکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق میرپور شہر کی بڑی سیاسی پارٹی سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے فورا بعد پولیس تھانہ منگلا پر کاروائی کو روکنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ ڈالا گیا مگر ایس ایچ او منگلا چوہدری وسیم نواز نے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سیاسی اور سماجی اور شہری حلقوں نے پولیس تھانہ منگلا کی اس کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Scroll To Top