Mirpur M D A News

تگڑی سفارش ،چمک کا کمال یاقانونی پیچیدگی ،
تارکین وطن کی جائیداد کی جعلی منتقلی 5روز بعد بھی FIRدرج نہ ہوسکی
جعل ساز مافیا نے ملی بھگت سے بریڈ فورڈ قونصلیٹ ،فارن آفس اسلام آباد ،سب رجسٹرار میرپو راور ایم ڈی اے حکام کو بھی ”ماموں “ بنادیا
شہریوں نے ایم ڈی اے جائیداد منتقلی و منسوخی معاملہ میںملوث کرداروں کےخلاف بھی متعلقہ اداروں سے کاروائی کا مطالبہ کردیا
میرپور (ظفر مغل سے ) میرپور میں برطانوی تارکین وطن کے جعلسازی کے ذریعے 4کروڑ روپے مالیت کے پلاٹ روپے مالیت کے پلاٹ و مکان کی جعلی منتقلی کےلئے بریڈ فورڈ قونصلیٹ ،فارن آفس اسلام آباد ،سب رجسٹرار میرپو راور ایم ڈی اے حکام کو بھی ”ماموں “ بنانے والے ملزمان کےخلاف ایس ایس پی میرپور کو تحریری تحریک اندراج FIRکے 5روز گزرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا ،ایم ڈی اے میں قابض مافیا اور فعلی منتقلی میں ملوث کردارون کےخلاف بھی شہریوں نے FIRاور محکمانہ کاروائی سمیت انٹی کرپشن اور احتساب بیورو کے ذریعے بھی جعلی منتقلی اور بعدازاں معاملہ افشاءہونے پر منتقلی کی منسوخی کے اقدام کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق عدالت میڈیا گروپ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا کہ آزاد کشمیر میںاحتساب کے بنیادی منشور کی بنیاد پر قائم ہونے والی پی ٹی آئی کی پہلی حکومت کے آغاز میں بھی ادارہ ترقیات میرپور میں جاری کرپشن کا دھندہ ادارہ میں قائم کرپٹ مافیا کی ملی بھگت سے تاہنوز جاری ہے جس پر”روزنامہ عدالت “کی تحقیقات کے بعد یہ بات منظرعام پر آئی کہ ادارہ ترقیات میرپور کی ون ونڈو سمیت شعبہ ٹاﺅن پلاننگ و شعبہ اسٹیٹ میں بھی قبضہ و پلاٹ مافیاکے بعض کارندے موجود ہیں جو چمک کے کمال سے کوئی بھی ناجائزکام کرنے سے نہیں کتراتے اور وہ اپنے ذاتی مفاد کےلئے فائلوں اورنقشوں میں ردوبدل اور پلاٹوں کی جعلی منتقلی سمیت ایک ایک پلاٹ کی کئی کئی فائلیں بنانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔اور ادارہ میں براجمان ن لیگی دور میں تعینات ہونے والے DGانورغازی کو بھی مافیا نے ”ماموں“ بنا رکھا ہے ۔روزنامہ عدالت کی تحقیقات کے دوران ایک ہفتہ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ میرپور کے رہائشی جاوید اختر جو کہ برطانیہ میں ویسٹ یارک شائرمیں مقیم ہے کے میرپو رشہر کے سیکٹر جی ون پارٹ ون میں پلاٹن نمبر 155پر تعمیر شدہ مکان جس کی موجودہ مارکیٹ ویلیوتقریباً4کروڑ روپے ہے کو محمد رمضان ولد عبدالعزیز ساکن سیکٹر F-1میرپور حال مقیم 43آشٹن روڈ لیڈز ویسٹ یارک شائربرطانیہ نے کمال ہوشیاری سے جعلی دستاویزات اور کاغذات کی بنیاد پر پاکستان ایمبیسی بریڈفورڈUK، فارن آفس اسلام آباد اور سب رجسٹرار میرپو رکے ذمہ داران کو بھی ”ماموں “بنا تے ہوئے مختار نامے بناکر متذکرہ پلاٹ کی منتقلی کےلئے ادارہ ترقیات میرپور سے 1کروڑ 70لاکھ روپے کی مالیت ظاہر کرتے ہوئے منتقل کروانے میں کامیابی حاصل کرلی روزنامہ عدالت کی تحقیقات کے دوران 16-08-21کو سب رجسٹرار میرپور کی تصدیق کے مطابق مختار نامہ عام عنوانی جاوید اختر وغیرہ بنام محمد رمضان زیر رجسٹری نمبر 360مورخہ 16-07-21کو درست طور پر درج ہونا پایا جاتا ہے اور مورخہ 16-07-21تا16-08-21تک ابطال ہونا نہ پایا جاتا ہے ،مذکورہ پلاٹ کی جعل سازی کے ذریعے منتقلی کا راز افشاءہونے اور اصل مالک تارک وطن کو اطلاع ملنے پر ادارہ ترقیات کے ذمہ داران اور جعلی منتقلی مافیا میں بھی گھلبلی مچ گئی اور ادارہ ترقیات میرپور کے ذمہ داران نے یوٹرن لیتے ہوئے یکم ستمبر 2021کو زیر حکم نمبری ڈی ای ایم 2021/8208-11/کوپلاٹ متذکرہ کی جعلی منتقلی کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا اور پلاٹ کے مختار شرعی ورثاء،نمائندہ خریداراور گواہان کوبغرض سماعت ایم ڈی اے طلب کیا گیا جس پر مبینہ مختار کا عدم دستیابی پر نوٹس وصول نہ ہوا اور حاضر دیگر پلاٹ منتقل کرانے والے معہ کمیشن ایجنٹ کے بیانات قلم بند کرکے تصدیق کروائے گئے جس کے مطابق پلاٹ نمبر 155سیکٹر G-1پارٹ 1بمعہ تعمیر شدہ مکان ایک کروڑ 70لاکھ روپے کے عوض مسمی مہربان خان ولد سائیں محمد کو فروخت کردیا ہواہے اور سالم رقم بھی PWDریسٹ ہاﺅس میرپور میں وصول کرلی گئی ہوئی ہے اور مظہران کو علم نہ ہے کہ مختار نامہ عام جعلی ہے یا مختار عام نے کوئی فراڈ کیا ہے کیونکہ مختار متذکرہ بیرون ملک برطانیہ سے آمدہ ہے اور باقاعدہ فارن آفس اسلام آباد ،سب رجسٹرار صاحب میرپور سے رجسٹرڈ شدہ ہے اسی طرح متذکرہ پلاٹ کی فروخت میں شامل کمیشن ایجنٹ محمد شہزاد ولد بشیر خان کے مطابق اُس کا مذکورکےساتھ بذیل ٹیلی فون رابطہ رہاہے تقریبا 4کروڑ روپے مالیت کے پلاٹ کی جعلی دستاویزات پر منتقلی کے اس معاملہ میں جعل سازی اور فراڈ ثابت ہونے پر ادارہ ترقیات میرپور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ مرزا ذوالفقار نے DGایم ڈی اے انور غازی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ چوہدری امجد کی ہدایت پر SSPمیرپور عرفان سلیم کو مورخہ 08-09-21کو زیر نمبری 2021/8451-54/OWFCکے تحت محمد رمضان ولد عبدالعزیز ساکن سیکٹر F-1میرپور حال مقیم 43آشٹن روڈ لیڈز ویسٹ یارک شائربرطانیہ کےخلاف اس جعل سازی کے ذریعے پاکستان ایمبیسی بریڈفورڈUK، فارن آفس اسلام آباد اور سب رجسٹرار میرپو رکے ذمہ داران کو بھی ماموں بنانے کی بنیاد پر بنائے گئے تمام جعلی کاغذات کے ثبوت فراہم کرتے ہوئے جعل سازی کے مرتکب ملزم مذکورکےخلاف تحت قانون ایف آئی آر درج کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیاجائے ۔ادارہ ترقیات میرپور میں جعل سازی کے ذریعے پاکستان ایمبیسی بریڈفورڈUK، فارن آفس اسلام آباد اور سب رجسٹرار میرپو رکے ذمہ داران کو بھی ماموں بنانے کاانتہائی قدم اور کشمیری تارکین وطن سمیت متاثرین منگلا ڈیم و میرپور کے شہریوں کی قیمتی جائیدادوں سے کھلواڑکرنے کا معاملہ احتساب کے نام پر قائم ہونے والی آزاد کشمیر میں قائم ہونے والی پی ٹی آئی کی پہلی حکومت کے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود اور وزیراعظم آزا دکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کےلئے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے روزنامہ عدالت کی تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ جعلی طور پر منتقل ہونے والی جائیداد کے اصل مالک برطانوی تارک وطن کی طرف سے وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل پر اپنے پلاٹ کی جعلی منتقلی کے بارہ میں شکایت بھی درج کر وا ئی جسے وزیراعظم پاکستان کے پورٹل سے ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کو اسکی انکوائری کیلئے ہدایات دی گئیں جنہوں نے مذکورہ پلاٹ کی جعلی منتقلی کا معاملہ ادارہ ترقیات میرپور کے ڈی جی انور غازی کو ریفر کرتے ہوئے کی گئی کارروائی سے وزیراعظم پاکستان کو بھی بذریعہ سٹیزن پورٹل آگاہ کرنے کی ہدایت کی،یاد رہے کہ ایم ڈی اے کی طرف سے 8-9-21کو ایس ایس پی میرپو رعرفان سلیم کو تحریری تحریک اندراج FIRکے 5روز گزرنے کے بعدبھی مقدمہ درج نہ ہوسکا ہے جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اے میں قابض مافیا اور جعلی منتقلی میں ملوث کرداروں کے خلاف بھی FIRدرج کرنے اور محکمانہ کاروائی سمیت انٹی کرپشن اور احتساب بیورو کے ذریعے بھی جعلی منتقلی اور بعدازاں معاملہ افشاءہونے پر جعلی منتقلی کی منسوخی کےخلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے

Scroll To Top