Nakyal News

نکیال آزاد کشمیر
نکیال کے نواحی گاوں میرہ کے مقام پر باولے کتے کے کاٹنے سے 9ماہ کا بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی
نکیال آزاد کشمیر
آج علی الصبح میرہ کے مقام پر صبح سات بجے باولے کتے نے گھروں کے اندر حملہ کر دیا۔ جس سے دو بچے شدید زخمی ہو گئے۔۔
نکیال آزاد کشمیر
حسن رضا ولد اسامہ عمر 9 ماہ۔۔جان بحق ہو گیا۔۔جبکہ ایک بچہ ابراہیم ولد محمد نعیم ابھی نکیال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔
نکیال آزاد کشمیر
اس واقعہ سے علاقہ میں خوف ہراس پھیل چکا ہے۔جان بحق بچے کی میت آہ و بکاہ کیساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر سے گھر کو روانہ کر دی گئی۔جہاں بہت زیادہ رقت انگیز مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔
نکیال آزاد کشمیر
نکیال بازار میں بھی آوارہ کتوں کی ایک بڑی تعداد گھوم رہی ہے۔جو کسی بھی راہگیر کے لئے انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔۔
نکیال آزاد کشمیر
انتظامیہ فوری نوٹس لے اور کتوں کو تلف کرنے کا بندوبست کرے۔۔
یاد رہے دو روز قبل اسی علاقے میں باولے کتے نے 7 لوگوں کو زخمی کیا تھا۔۔

Scroll To Top