Kotli Police News

کوٹلی (کرائم رپورٹر)انسپکٹرجنرل پولیس سہیل حبیب تاجک کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہفتہ وار مہم کے دوران پولیس سہنسہ کی پے در پے کاروائیاں، دوران پڑتال اسلحہ منشیات دومشکوک ملزمان سے دوران تلاشی دو پسٹل تیس بور برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور طاہر محمود قریشی اورایس پی کوٹلی راجہ محمد اکمل خان ڈی ایس پی چوہدری عنصر علی اے ایس پی سید عباس علی شاہ کی ہدایت پر ایس ایچ او سہنسہ نوید احمد چوہدری نے ہمراہ تنویر احمد اے ایس آئی ،تہذیب خان آئی ایچ سی ڈی ایف سی حسنین خان،عمران خالد معہ نفری سہنسہ سرساوہ روڈ کے قریب چھتران کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار دو اشخاص قیصر اور احسان ولد محمد یوسف ساکنان کرائٹویٹ کیری میلیاں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کو پولیس ملازمین نے ناکام بنا کر تلاشی لی تو ملزم کے قبضہ سے دو ضرب پسٹل تیس بور برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ علت نمبر 213/21بجرائم 15ضمن دو آرمز ایکٹ سال 2016 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع

Scroll To Top