[X]

Samahni News

سماہنی آزادکشمیر
ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ مشتاق خان کورونا مرض سے لڑتے ہوئے گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے راجہ مشتاق خان گذشتہ دو ہفتوں سے میرپور ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیر علاج اور وینٹیلیٹر پر تھے مرحوم کی نماز جنازہ بروز سوموار راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی کے گراونڈ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ پیر سید قمر حسین نے پڑھائی ، نماز جنازہ کے اجتماع سے مختلف سیاسی شخصیات سابق ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ مقصود احمد خان،مسلم کانفرنسی رہنما راجہ خوشنود اعظم خان، جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ریٹائرڈ فخر الدین احمد، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام احمد ربانی ، مسلم لیگی رہنما راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید اقبال، مسلم کانفرنس ڈویژن میرپور کے صدر چوہدری خضر حیات نے تعزیتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی سماہنی راجہ مشتاق خان دلیر ،مہمان نواز اور ہر دل عزیز شخصیت کے مالک تھے مرحوم کی یادیں مدتوں یاد رکھی جائیں گی راجہ مشتاق خان استقامت کی مثال اور سچے انسان تھے ،نماز جنازہ کے اجتماع میں ڈی جی اطلاعات آزادکشمیر راجہ اظہر اقبال، سرپرست اعلی کشمیر پریس کلب سماہنی راجہ غلام محی الدین، پرنسپل گرلز ڈگری کالج سماہنی پروفیسر راجہ جاوید اختر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی راجہ رزاق خان مرحوم کے فرزند راجہ عدنان رزاق ، چب راجپوت کونسل کے صدر خان ندیم خان،کاروباری شخصیت جام اظہر ایوب ،مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی ،تحصیلدار سماہنی آفتاب احمد، نائب تحصیلدار راجہ شکیل خان، تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر جاوید شبیر چوہدری ۔وکلاء، اساتذہ اکرام ،انجمن تاجران ، صحافیوں سیاسی سماجی رہنماوں سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اشک بار آنکھوں میں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان تروٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا شرکاء جنازہ نے سوگوار خاندان راجہ اسحاق خان ،راجہ اشتیاق خان ،راجہ جبار خان ،راجہ ابرار و دیگر سے دلی اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی مرحوم راجہ مشتاق خان ٹاون ایریا سماہنی کے رہائشی اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی راجہ رزاق خان مرحوم کے قریبی ساتھی تھے اور بطور ایڈمنسٹریٹر ٹاون کمیٹی سماہنی تعینات تھے مرحوم اعلی اخلاق اور ہر دل عزیز شخصیت کے مالک تھے
+14
1616
4 comments
3 shares
Like
Comment
Share
Scroll To Top