[X]

Muzaffarabad News

کارحادثہ کا شکار،ڈرائیور جاں بحق، 4کی حالت تشویشناک،ہسپتال منتقل
زخمی ہونے والوں میں 2خواتین اور2مرد شامل
مظفرآباد/سیدپور ( سٹاف رپورٹر ) سیدپور مہران کارحادثہ کا شکارجس کے نتیجے میں ڈرائیور الطاف مغل شہید جبکہ 4مسافر زخمی ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی گھیناسے واپس آتے ہوئے پینٹھ کے مقام پرخادثے کا شکار ہوئی ہوئی۔ حادثہ رات نو بجے کے قریب پیش آیا جبکہ کار کا نمبر 755ہے جس میں ڈرائیورمحمدالطاف موقع پرجان بحق جبکہ دیگر زخمی،زخمیوں کو اہسپتال منتقل کر دیا گیازخمی ہونے والوں میں 2خواتین اور2مرد شامل جن میں محمد عارف ولد علی گوہر خان ساکنہ لیپہ،عبید خان ولد راجہ اورنگزیب خان ساکنہ سید پور،ارم بی بی دختر اورنگزیب،امزینہ بی بی زوجہ اورنگزیب زخمی ہو گے رات کے وقت اندھیرے میں ریسکیو کاروائیوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھانہ پولیس کہوڑی کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی جبکہ شہید ہونے الطاف مغل کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاو¿ںگوالپئی میںادا کرنے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا

Scroll To Top