[X]

News P I D

مظفرآباد(پی آئی ڈی)11اپریل 2021
محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کی جانب سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اضافہ کی وجہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ زیادہ ہو رہا ہے اورکیسز زیادہ آنے شروع ہو گیے ہیں. اس حوالے سے مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ میں محکمہ صحت کا تمام عملہ صف اول راول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کوویڈ 19 کے خلاف جہاد میں درجنوں ملازمین نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دیے ہیں جو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر آفتاب حسین نے عوام سے اپیل کی کہ بڑھتے ہوئے کروناکیسز کی بڑی وجہ عوام کی طرف سے ایس اوپیز،احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد نہ ہونا ہے۔بین الاقوامی ماہرین صحت،ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس ویکسین لگوانے کے بعد وائرس سے استثنیٰ حاصل کرنے میں کچھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا ویکسین کے خلاف جعلی،منفی پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں؛ ویکسین لگوانے سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ویکسین کی تمام ڈوزز پوری کرنا ضروری ہے اس لیے ویکسین لگوائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین مزید کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی طرف سے جاری کوویڈ 19 ایس او پیز احتیاطی تدابیر(ماسک کا یقینی استعمال،سماجی فاصلے کو یقینی بنانا،پر ہجوم جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنا، ہاتھوں کو بار بار دھونا اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنانا،غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب کیا جائے) پر سختی سے عمل درآمد اور کرونا حفاظتی ویکسینیشن کروائیں تاکہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسزکے پھیلاو پر قابو پایا جا سکے۔عوام لازماً احتیاطی تدابیر اختیار کرتے رہیں۔ کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔
Scroll To Top