Muzaffarabad news

مظفرآباد(نیوز ڈیسک )زمین پھٹی نہ آسمان گرا‘ درندہ صفت شخص محمد منیر نے درندگی کی حدیں عبور کرتے ہوئے دو نابالغ سگی بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ واقعہ کی ایف آئی آر درج ‘ملزم روپوش ہوگیا۔غریب باپ متاثرہ بیٹیوں کو لے کر داد رسی کیلئے سینٹرل پریس کلب پہنچ گیا۔ وزیراعظم ‘ چیف جسٹس ‘ آئی جی پولیس سے انصاف کی اپیل ‘ ملزم کو سزائے موت دینے کامطالبہ ۔ نواحی گائوں صاحب تھان کے رہائشی محمد شوکت نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی نابالغ بیٹیوں کے ہمراہ سائلین ڈیسک میں تفصیلات سے

​​​​​​​ آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی وفات پاچکی ہے اور میں محنت مزدور ی کی خاطر اکثرگھرسے باہر رہتا ہوں ۔محمد منیر ولد محمد شریف جو کہ میرا رشتہ دار بھی ہے اسی لئے میں اس پراعتماد بھی کرتا تھا ۔ اس نے میر ی عدم موجودگی میں میری بیٹیوں 13سالہ ثوبیہ اور 10سالہ مصباح کو کھانے کھلانے کے بہانے اپنے گھر بلا کرجبری طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یااور ساتھ دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مارڈالوں گا۔ میری بیٹیوں نے ڈر کے مارے چار دن تک کچھ نہیں بتایا۔۔ ملزم منشیات کا دھندہ کرتا ہے۔ بہت چالاک اور شاطر ہے ۔ زیادتی کرنے کے بعد اب گھر پر پتھرائو بھی کرتا ہے۔ اور ڈراتا دھمکاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ واقعہ کی ایف آئی آر تھانہ پولیس سول سیکرٹریٹ میں ہوگئی ہے۔ مقدمہ زیر علت نمبر 29/21زیر دفعہ ZAH16/19‘ APC377/A درج کیا گیا ہے۔ ملزم فرارہوچکا ہے۔ ایس ایچ او زاہد عمر اور ایڈیشنل ایس ایچ او ملزم کی گرفتار ی کیلئے بھرپور کارروائی کررہے ہیں اور پولیس ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے۔ امید ہے ملزم جلد گرفتا ر ہوجائیگا۔مظلوم شخص محمد شوکت اور اس کی مظلوم بیٹیوں ثوبیہ اور مصباح نے وزیراعظم ‘چیف جسٹس اور آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ جس طرح موٹر وے زیادتی واقعہ کے ملزمان کو سزائے موت دی گئی ہے اسی طرح ملزم محمد منیر کو بھی سر عام سزائے موت دی جائے تاکہ آئندہ کو ئی بھی اس طرح کی جسارت نہ کرسکے
Scroll To Top