UK News

برمنگھم (سید حسنین رضا) انگلینڈ میں بلیک برن کے علاقے میں  دو ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21 اعتراضات کو حل کرنے کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسیٰ فانڈیشن کو یہ اجازت ملی ہے۔ عیسیٰ فانڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے سمیت حفاظتی انتظامات کیلئے 30ہزار پاؤنڈز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مسجد تیارہونے کے بعد بلیک برن ایک جدید شہر بن جائے گا جس سے سب کوایسا ضرور لگے گا کہ یہ شہرمختلف کمیونیٹیزکے رہنے والوں کا مسکن ہے۔

Scroll To Top