Kotli News

کوٹلی (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں برطانوی بزنس مین راجہ رؤف اپنے بھائی راجہ زبیر کی شادی کے لیے پہنچے تو دیکھنے والے اس نئے منظر کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دلہے راجہ شادی کے لیے ہیلی کاپٹر پر پہنچے ہیں۔اس انوکھی شادی میں شریک باراتیوں کے مطابق دلہے نے ہیلی کاپٹر پر جانے کی فرمائش کی جسے دلہا کے بھائی نے پورا کیا اور اس کے لیے نجی ہیلی کاپٹر لے آئے تاکہ چھوٹے بھائی کی خواہش کو پورا کیا جا سکے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق دلہا

راجہ زبیر کا پاکستان کے مشہور کاروباری اور سیاسی خاندان سے تعلق ہے وہ سابق چیئرمین راجہ بشیر مرحوم کے بھتیجے اور راجہ رشید مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔مشہور ٹرانسپورٹر اور مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما راجہ ناصر بشیر کے بھا ئی ہیں جبکہ وہ خود امیدوار اسمبلی حلقہ چڑھوئی راجہ آفتاب اکرم کے دست راست ہیں۔
Scroll To Top