Corona News

مظفرآباد (پی آئی ڈی)15 مارچ 2021
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 72 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،59مریض صحت یاب ہوئے،کورونا وائر س سے 1مریض کی بھمبر اور 1مریض کی پونچھ میں موت ہوئی ہے اور716 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے4کا تعلق پونچھ،20 کا پلندری،24کا تعلق میرپور،19 کا بھمبراور5کا تعلق کوٹلی سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک133723 افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور11089 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے9985 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ782مریض زیر علاج ہیں 322مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے51 کا تعلق مظفرآباد،6کا جہلم ویلی،9کا نیلم،51کاپونچھ،31کا باغ،5 کا حویلی، 6کاتعلق سدھنوتی، 100 کاتعلق میرپور،29کابھمبراور 34کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کے782 مریضوں میں سے736مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Scroll To Top